ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آر جے ڈی کا جے ڈی یو کو چیلنج:اپنے ایم ایل اے کو بچا سکتے ہیں تو بچالیں

آر جے ڈی کا جے ڈی یو کو چیلنج:اپنے ایم ایل اے کو بچا سکتے ہیں تو بچالیں

Thu, 31 Dec 2020 19:53:15    S.O. News Service

پٹنہ،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی کی طرف سے ایک اور بڑا بیان آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ تفرقہ ہونے طے ہے اور پارٹی کے ممبران اسمبلی جلد پارٹی چھوڑکر آر جے ڈی میں شامل ہوجائیں گے۔ اس بار آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے یہ بیان دیا ہے۔

مرتیونجے تیواری نے چیلنج کیا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے ٹوٹ جانے کا یقین ہے، اگر جے ڈی یو اپنے ممبران اسمبلی کو بچا سکتی ہے تو اسے بچالے۔ دراصل چیف منسٹر نتیش کمار نے بدھ کے روز آر جے ڈی رہنما شیام رجک کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے 17 ایم ایل اے ان کے ذریعے آر جے ڈی سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ نتیش کمار کے اسی دعوے پر مرتیونجے تیواری نے کہا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ میں تفرقہ ہونا طے ہے۔

مرتیونجے تیواری نے کہا کہ وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کہ جنتا دل یونائیٹڈ میں نہیں ہوگا تفرقہ، مگرحلیفوں نے اروناچل میں ان کے ایم ایل اے کو لوٹ لیا۔ اب نتیش کمار کس منہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ بہار میں ان کی پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔ عوام پہلے ہی نتیش کمار کا ساتھ چھوڑ چکی ہے۔ اب جلد ہی ان کی پارٹی میں بھی تفرقہ ہوگا۔

نتیش کمار نے بہار میں آر جے ڈی کا 5 ایم ایل سی توڑ ا تھا، جس کا انتقال بی جے پی نے اروناچل میں لیا۔ جے ڈی یو اب بچنے والی نہیں ہے۔ اس سے قبل آر جے ڈی رہنما ادے نارائن چودھری نے نتیش کمار کو یہ پیش کش کی تھی کہ اگر وہ بہار میں تیجسوی یادو کو وزیر اعلی بناتے ہیں تو 2024 میں تمام اپوزیشن جماعتیں انہیں وزیر اعظم کا امیدوار بنانے پر غور کرسکتی ہیں۔


Share: